وادی کشمیر میں کرفیو، پابندیوں اور ہڑتال کا سلسلہ منگل کو مسلسل 25 ویں روز بھی جاری رہا۔
اگرچہ دن کے وقت ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی شدت میں کمی آرہی ہے، تاہم شبانہ احتجاجوں کا
سلسلہ ہزار گذرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہا ہے۔
شبانہ احتجاجوں کی سب سے بڑی وجہ مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کی پتھراؤ میں ملوث افراد کو حراست میں لینے کی شبانہ چھاپہ مار کاروائیاں ہیں۔